У нас вы можете посмотреть бесплатно Ghous pak Sheikh Abdul Qadir Jilani r.h ki karamat || или скачать в максимальном доступном качестве, которое было загружено на ютуб. Для скачивания выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса savevideohd.ru
مدرسے کے قریب سے گزرنے والے کی بخشش:- 1- ایک شخص نے خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کی کہ "فلاں قبرستان میں ایک شخص دفن کیا گیا ہے جس کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اس کی قبر سے چیخنے کی آواز آتی ہے جیسے عذاب میں مبتلا ہے" حضور پر نور نے ارشاد فرمایا: "کیا وہ ہم سے بیعت ہے؟" عرض کی: "معلوم نہیں"- فرمایا: "ہمارے یہاں کے آنے والوں میں سے تھا؟" عرض کیا: "معلوم نہیں" فرمایا: "کبھی ہمارے گھر کا کھانا اس نے کھایا ہے؟" عرض کیا: "یہ بھی معلوم نہیں" حضور غوث الثقلین رحمت اللہ تعالی علیہ نے مراقبہ فرمایا اور ذرا دیر میں سراقدس اٹھایا ہیبت و جلال رؤے انور سے ظاہر تھا ارشاد فرمایا: "فرشتے ہم سے یہ کہتے ہیں کہ "ایک بار اس نے ہم کو دیکھا تھا اور دل میں نیک گمان لایا تھا اس وجہ سے بخش دیا گیا-" پھر جو اس کی قبر پر جا کر دیکھا تو فریاد و بکا کی آواز آنا بلکل بند ہو گئی-" (المرجع السابق) حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کی بارگاہ میں ایک جوان حاضر ہوا اور آپ رحمتہ اللہ علیہ سے عرض کرنے لگا کہ "میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے میں نے آج ان کو خواب میں دیکھا ہے انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ عذاب قبر میں مبتلا ہیں انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ "حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رح تعالی علیہ کے پاس جاؤ اور میرے لیے ان سے دعا کا کہو-"آپ رح نے اس نوجوان سے فرمایا: "کیا وہ میرے مدرسے کے قریب سے گزرا تھا؟" نوجوان نے کہا "جی ہاں-" پھر آپ رح نے خاموشی اختیار فرمائی- پھر دوسرے روز اس کا بیٹا آیا اور کہنے لگا کہ " میں نے آج رات اپنے والد کو سبز حلہ زیب تن کیے ہوئے خوش و خرم دیکھا ہے-" انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ "میں عذاب قبر سے محفوظ ہو گیا ہوں اور جو لباس تو دیکھ رہا ہے وہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی کی برکت سے مجھے پہنایا گیا ہے پس اے میرے بیٹے! تم ان کی بارگاہ میں حاضری کو لازم کر لو-" پھر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی قدس نے فرمایا: "میرے رب عزوجل نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ "میں اس مسلمان کے عذاب میں تخفیف کرونگا جس کا گزر تمہارے ادارہ المسلمین سے ہو گا-(بہجتہ الاسرار ، ذکر اصحابہ و بشراہم ص 194) #islmicstories #ghousepakstatus #ghousepaak