Русские видео

Сейчас в тренде

Иностранные видео


Скачать с ютуб Namaz e Jinaza Allama Jan Muhammad Golarvi Jauharabad в хорошем качестве

Namaz e Jinaza Allama Jan Muhammad Golarvi Jauharabad 9 месяцев назад


Если кнопки скачивания не загрузились НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу страницы.
Спасибо за использование сервиса savevideohd.ru



Namaz e Jinaza Allama Jan Muhammad Golarvi Jauharabad

جوھرآباد میں ضلع خوشاب کے بزرگ عالم دین اور جامع مسجد غوثیہ بلاک نمبر 14 کے بانی حضرت مولانا حافظ جان محمد گولڑوی مختصر علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے انہوں نے 60 سال تک دینی خدمات سرانجام دی وہ اپنی نوعیت کے منفرد عالم دین اور منکسر المزاج باعمل شخصیت تھے اوراد و وظائف ، کثرت درود شریف اور تلاوت قرآن پاک ان کا معمول تھا انہوں نے ضلع بھر میں ابلاغ دین کے لیے بھرپور جدوجہد کی حقیقتاً امت مسلمہ کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مولانا حافظ جان محمد گولڑوی رحمہ اللہ کا جنازہ میلہ گراؤنڈ جوہرآباد میں ادا کیا گیا جس کی امامت وادی سون سکیسر کے بزرگ عالم دین حضرت پیر طریقت علامہ صاحبزادہ حامد عزیز حمیدی نے کی جبکہ ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی جس میں ملک بھر سے علماء اور مشائخ کی بڑی تعداد حاضر تھی مولانا کے صاحبزادگان میں علامہ صاحبزادہ محمد احمد چشتی مولانا نور محمد گولڑوی اور دیگر ہزاروں شاگرد جو قران کریم کی حفاظ اور خدام ہیں نماز جنازہ کے بعد مولانا حافظ جان محمد گولڑوی کے جسد خاکی کو مرکزی جامع مسجد غوثیہ جوہر اباد میں لایا گیا اور مسجد کے ملحق احاطے میں تدفین عمل میں ائی مولانا حافظ جان محمد گولڑوی کی نماز جنازہ میں مولانا صاحبزادہ پیر محمد اسماعیل فقیر الحسنی ، پروفیسر قاری محمد مشتاق انور ، مولانا ملک محبوب الرسول قادری سمیت بہت سارے علماء نے خطابات کیے اور حضرت مرحوم کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا نماز جنازہ کے بعد ایصال ثواب اور دعائے مغفرت مولانا پیر حامد عزیز حمیدی نے کروائی پنجاب بھر کے گدی نشین حضرات نے شرکت کی اور ہزاروں افراد ایک دوسرے سے تعزیت کرتے رہے

Comments